[ad_1]
اسلام آباد: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی صدارت جاری ہے جس میں آئینی ترامیم کا معاملہ زیر غور ہے۔
خصوصی کمیٹی میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پارلیمان کا نظام اور تقدس کی بحالی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق مسودہ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اسپیشل کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر بھی شریک ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کمیٹی کے سامنے رکھ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے پاس ہو، حکومت اگر ہماری ترامیم منظور کر لیں تو اتفاق رائے پیدا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، سینیٹ کا اجلاس آج چار بجے کے بجائے اب شام 7 بجے ہوگا۔
قبل ازیں، خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہونا تھا تاہم کمیٹی نے اپنی آج صبح ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے۔
خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے صبح 11:30 کے بجائے سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا۔
[ad_2]
Source link