9

لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی خاتون گرفتار، 970 کلو مرغیاں تلف

[ad_1]

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ میں سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے 970 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف کر دی گئیں جبکہ سپلائر خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 44ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، گودام سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میٹ سیفٹی ٹیم روزانہ کی انسپکشن کرتے ہوئے دکان پر پہنچی جبکہ کارروائی روکنے کے لیے خاتون نے شدید مزاحمت کی۔ پولیس کی موجودگی میں کارروائی مکمل کر کے مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔

میٹ شاپ میں مردہ مرغیوں کا گوشت چھپ کر تیار کیا جا رہا تھا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ تیار گوشت مختلف پکوان سینٹرز اور فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ ناقص گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  عاصم جاوید نے ہدایت کی کہ شہری اپنے سامنے مرغی ذبح کروا کر تازہ گوشت خریدیں اور شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں