[ad_1]
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔
ن لیگی وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کون سے آئینی ترمیم لا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کرلیتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کیلئے کبھی آپ لوگ رات کو جاگے ہیں؟
جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی اسنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئینی ترامیم پہلے کابینہ پھر ایوان میں لائیں گے۔
[ad_2]
Source link