[ad_1]
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے صوبے بھر کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
پولیس سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس افسران ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال نہیں کریں گے جبکہ افسران و اہلکاروں کے واٹس ایپ استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link