[ad_1]
کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایرانی پیٹرول و ڈیزل سے بھرا ٹینکر برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مین روڈ سومار گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 10000 لیٹر ایرانی پیٹرول، 5000 لیٹر ایرانی ڈیزل اور سپلائے میں استعمال ہونے والا ٹینکر TTA-166 برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیرقانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی و فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link