4

آئینی ترامیم؛ توازن برقرار رکھنے کیلئے سسٹم ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات

اتنا جلدی فوجی ٹرائل نہیں ہوتا جتنا جلدی فیصلے آجاتے ہیں، عطا تارڑ

اتنا جلدی فوجی ٹرائل نہیں ہوتا جتنا جلدی فیصلے آجاتے ہیں، عطا تارڑ

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آئینی ترامیم کے بارے میں کہا ہے کہ توازن برقرار رکھنے کیلئے سسٹم ہونا چاہیے۔

عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامید اور پرعزم ہیں، انشاء اللہ نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.

انہوں نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی پاکستانی عوام کا حق ہے، طویل عرصے سے اصلاحات کی ضرورت تھی، کسی شخص کو فائدہ پہنچانے کےلیے قانون سازی نہیں کی جارہی، اجتماعی معاملے کےلیے قانون سازی ہوگی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیسز کے فیصلوں میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، قانون سازی کا مقصد انصاف کی جلد فراہمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی دفعہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوتی، کاز لسٹ اور نوٹس کے بغیر آرڈر آجاتے ہیں، اتنا جلدی فوجی ٹرائل نہیں ہوتا جتنا جلدی عدالتی فیصلے آجاتے ہیں، توازن برقرار رکھنے کیلئے سسٹم ہونا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں