[ad_1]
اسلام آباد: حکومتی اتحاد کی جانب سے کی جانے والی آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور پارٹی سربراہ اختر مینگل نے اپنے دو ووٹ کے بدلے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل نے سابق چیئرمین سینیٹ سے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا جبکہ صادق سنجرانی نے اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے رابطے کے دوران اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے سینیت میں دو ووٹ کے بدلے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا، جس پر صادق سنجرانی نے ان کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
[ad_2]
Source link