7

آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات

عطااللہ تارڑ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے—فوٹو: فائل

عطااللہ تارڑ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئینی ترامیم پر وسیع تر اتفاق رائے پید کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مشاورت کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مثبت اور جامع مشاورت کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وسیع اتفاق رائے پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعتیں آپس میں آئینی ترامیم کے نکات جبکہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں تاکہ اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم پیش کرنے میں تاخیر مشاورت کی وجہ سے ہو رہی ہے اور کوشش ہے کہ مشاورت کے بعد آج بھی پیش رفت ہو جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں