3

لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

 لاہور: مغل پورہ میں اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کی تین سال قبل خاتون پر فائزنگ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصلات کے مطابق فوٹیج میں ملزم کو خاتون پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ملزم کو گزشتہ روز ڈیفنس سی انویسٹیگیشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ماہم پر فائرنگ کا واقعہ مغل پورہ کے علاقہ میں پیش آیا تھا ڈیفنس سی انویسٹیگیشن نے کمال حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزم نے خود کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں