7

لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار

[ad_1]

 لاہور: گلبرگ پولیس نے نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے مغوی کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان  بابر اور عارف نے نوجوان مدثر شوکت کو اغوا کیا تھا جس کے بعد مغوی پر ملزمان نے تشدد کر کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالیں جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

نوجوان کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان مدثر شوکت کے اغواء کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف دو روز قبل درج ہوا تھا جس میں ملزمان عامر،بلال،عارف اور شاہ زیب کو نامزد کیا گیا تھا مقدمہ مغوی کی والدہ کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مغوی نوجوان کے قریبی رشتہ دار ہیں اور اوکاڑہ سے واپس آرہے تھے جہاں جھگڑے کے بعد یہ واقرہ پیش آیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں