[ad_1]
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کے معاملے پر ایوان کے اندر کی کارروائی کے دوران سرکاری میڈیا (پی ٹی وی) کی کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج سرکاری ٹی وی کے کیمروں کو بھی ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکام کی طرف سے آرڈر ہے آج سرکاری میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے دعوے کے برعکس عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان کے اندر کی کارروائی کی کوریج کی اجازت صرف سرکاری ٹی وی کیمروں کو ہوتی ہے۔
[ad_2]
Source link