15

الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا

[ad_1]

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحت وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وضاحت کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشست کیس : فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، سپریم کورٹ

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے وضاحت میں کہا تھا کہ فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کو ناکام بنانا کے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس کا فیصلہ دینے والے 8 اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں انہوں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تمام نکات کی وضاحت تفصیلی فیصلے میں دی جائے گی ہم نے کیس کے مختصر فیصلے میں وضاحت کی تھی کہ انتخابی نشان ہونے یا نہ ہونے کے سبب کسی سیاسی جماعت کا آئینی یا قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ادارہ ہیں کوئی دھمکی قبول نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع کا سپریم عدالت کی وضاحت پر ردعمل

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے اورالیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور وہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا، آئینی اداروں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ قطعی طور پر نامناسب ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں