[ad_1]
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہیں کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوالوں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مطلوبہ تعداد کے بارے میں صورت حال صبح واضح ہوجائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا ایسا ہی ہے نمبر پورے نہیں ہیں، میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو حقیقت کا معلوم نہیں ہے لیکن لگتا یہی ہے نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے طلب کیا گیا سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link