13

کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک

[ad_1]

  کراچی: سائوتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت  مینٹھار ولد صاحب کے نام سے ہوئی جس نے چار جون کو ڈیفینس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل، چار راؤنڈز، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ہلاک ملزم سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

ہلاک ملزم منٹھار کے دو ساتھی ڈیفینس پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ اس ڈکیت گروپ کا تیسرا ساتھی تھا، ہلاک ڈکیت بینک ڈکیتیوں، اقدام قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں  میں مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہائی پروفائل کیس حل کرنے پر ایس آئی او بوٹ بیسن کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں