15

جو ہوا بہت اچھا ہوا ، قوم کو جمہوریت مبارک، بلاول

[ad_1]

  اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قوم کو جمہوریت مبارک ہو، پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے بہت اچھا ہوا ہے، قوم کو جمہوریت مبارک ہو۔

ایک سیاسی جماعت نے ہماری عدلیہ اور آرمی چیف پر حملہ کیا، آج تک انھوں نے اپنے بیان کو واضح نہیں کیا کہ وہ بیان ان کا ہے یا نہیں، میں کیا امید رکھوں کہ میں جو ڈیشل ریفارمز کے ساتھ اس جماعت کے ساتھ متفقہ پیکج پر کیا بات کروں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو ۔اس سے قبل بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر،شیری رحمن،آغا رفیع اللہ،شازیہ مر ۔سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے جوڈیشل آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی پارٹی کے ممبران اور سینیٹرز کو اعتماد میں لیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں