6

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد /  راولپنڈی /  لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔

بین الپارلیمانی یونین کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت  اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت اور مضبوط جمہوری نظام ہی قوم کو درپیش تمام چیلنجز کا کلیدی حل ہے، جمہوریت عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل ملک میں ترقی کا ضامن ہے، عالمی یوم جمہوریت پر تمام شراکت داروں کو جمہوریت کے تسلسل اور فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جمہوریت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، جمہوریت کا مقصد عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے استحکام سے جڑا ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ہمارے معاشی اور سیاسی مسائل کا حل مضبوط اور بلاتعطل جمہوریت میں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں