27

میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

[ad_1]

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے واٹس ایپ اور میسنجر صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ کو میسج بھیجنے کے منصوبے کی رُونمائی کر دی۔

یورپی یونین کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس تبدیلی میں ایسے نئے آپشنز متعارف کرائے جائیں گے جو واٹس ایپ اور میسنجر کے پیغامات کو بطور تھرڈ پارٹی چیٹس کے ایک ہی ان باکس میں یا علیحدہ رکھ سکیں گے۔

میٹا

میٹا

رپورٹس کے مطابق میٹا نے گزشتہ برس ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے نافذ ہونے کے بعد تھرڈ پارٹی چیٹس کے فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

ڈی ایم اے کے تحت بڑی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو اجارہ داری قائم کرنے کے بجائے تھرڈ پارٹیز کی سروسز کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ برس سے تھرڈ پارٹی چیٹس میں دیگر افراد کے ساتھ گروپ بنانے کا آپشن بھی شامل کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں