5

لاہور؛ طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار

جاوید بٹ کے قتل کے لیے شوٹر اظہر  باقاعدہ ریکی کرتا رہا، پولیس (فوٹو: اسکرین گریب)

جاوید بٹ کے قتل کے لیے شوٹر اظہر باقاعدہ ریکی کرتا رہا، پولیس (فوٹو: اسکرین گریب)

 لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں گینگ وار کے دوران طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں شوٹر سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ا سی ملزم نے جاوید بٹ پر فائرنگ کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز شناخت کرلیے گئے

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے۔ جاوید بٹ کے قتل کے لیے شوٹر اظہر باقاعدہ ریکی کرتا رہا۔ پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں