9

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 8کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

[ad_1]

 راولپنڈی: اے این ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کارروائیوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 437 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ کالابٹ ٹاؤن بائی پاس ہری پور میں ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کارروائیوں میں رنگ روڈ لاہور پر گاڑی سے 141.6 کلو گرام چرس اور 16.8 کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

شمالی بائی پاس گڈاپ ٹاؤن کراچی میں گاڑی سے 126 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں آئی ایم او آفس میں اونٹاریو سے بھیجے گئے پارسل سے 64 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب ٹرک سے 58.8 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پھلاں والا چوک شاہدرہ لاہور میں ملزم سے 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی، فیض پور انٹرچینج لاہور کے قریب 27.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر کارگو کمپلیکس سے سعودی عرب بھیجے جانے والے دو کارٹن سے کپڑوں میں جزب 21.5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

موٹروے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد اور کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں