14

قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

[ad_1]

گرفتار ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

گرفتار ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو لاہور ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمران اور محمد اصغر شامل ہیں۔ ملزم محمد عمران گزشتہ 18 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2006 میں تھانہ احمد نگر گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم محمد اصغر پاکپتن پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں