[ad_1]
لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئینی ترمیم کروا کر گھڑے پی ٹی آئی کے لیے کھود رہے ہیں لیکن ان میں یہ خود گریں گے۔
عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہا کہ نواز شریف یہ ترمیم کروا کر آزاد عدلیہ پر اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ انکا پرانا وطیرا ہے اور آئین میں تبدیلیاں کرکے عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف عدلیہ کو حکومت کے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں جو انکی پرانی خواہش ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئین میں یہ ترمیم کرکے اپنی فارم 47 کی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں اور ملک میں جموریت کا باب ہمشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں تبدیلیاں کرکے پارلیمنٹ کو مویشی منڈی بنانا چاہتا ہے۔
قبل ازیں، لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی کیس ٹرانسفر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے بتایا کہ اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہوچکا لہٰذا کیس دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کب سے شروع ہوگیا کہ کیس درخواست گزار کی مرضی کے مطابق جج کے پاس لگایا جائے؟ وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے درخواست دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اے ٹی سی عدالتوں میں ججز کی تقرریوں کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، پنجاب حکومت بتائے کب تک ججز کی تقرریاں ہوں گی۔
لاہور ہائی کورٹ نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
[ad_2]
Source link