8

پنجاب کے اسپتالوں میں دل کے مریض بچوں کیلیے مفت علاج و آپریشن کا آغاز

[ad_1]

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پروگرام کا افتتاح کیا:فوٹو:اسکرین گریب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پروگرام کا افتتاح کیا:فوٹو:اسکرین گریب

 لاہور: پنجاب میں دل کے مریض بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے اور آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

دل کے مریض بچوں کا ‘چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام’ کے تحت مفت علاج اور آپریشن کیے جائیں گے۔ ٗ”مریم کی مسیحائی” نامی پروگرام کے تحت  ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ‘چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام’ کے تحت ‘چائلڈ سرجری کارڈ’ تقسیم کیے۔ پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر مریض بچے کا پرائیوٹ اسپتال میں آپریشن ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی اسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے۔پی آئی سی اور چلڈرن اسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔ بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں سمجھ سکتی ہوں۔ چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے۔بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختون خوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا۔ وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دل کے آپریشن کی بروقت سہولت نہ ہونے کے باعث ہرسال 5000 بچے وفات پا جاتے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں