6

کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر ترقیاتی چارجز وصولی سے روک دیا گیا

کینٹونمنٹ کی جانب سے رقم کا تقاضا غیرآئینی ہے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

کینٹونمنٹ کی جانب سے رقم کا تقاضا غیرآئینی ہے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ  نے کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر اضافی چارجز وصولی سے روک دیا۔

لاہورہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وراثتی اراضی کے انتقال پر اضافی چارجز وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ وراثتی زمین کے انتقال کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ میں درخواست دی۔ کنٹونمنٹ بورڈ نے ترقیاتی فنڈ اور دیگرفندز کی مد میں بھاری رقم جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے رقوم کا تقاضا غیر ائینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اضافی چارجز کے خط کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے جاری خط کو تاحکم ثانی معطل کرکے وفاقی حکومت اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈکے ایگزیکٹو افسر سے جواب طلب کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں