5

لاہور؛ پولیس افسر کو قتل کرنیوالا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار

ملزم محمد علی نے سب انسپکٹر شاہد اصغر کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا

ملزم محمد علی نے سب انسپکٹر شاہد اصغر کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا

 لاہور: پولیس افسر کو قتل کرنے والا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس افسر کو قتل کرنے والا ملزم مقتول کا سوتیلا بھائی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ملزم محمد علی نے چند روز قبل شمالی چھاؤنی جوڑے پل کے قریب رہائش پذیر سب انسپکٹر شاہد اصغر کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے تھے، جس پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے قتل کے مرکزی ملزم محمد علی کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے جس پر ائرپورٹ پر مکمل ریکی کی جا رہی تھی۔ آج جب ملزم ائرپورٹ پر پہنچا تو انویسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزم سے آلہ قتل برآمد کیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں