32

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی: مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا کر فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک نامعلوم  دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی  کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں  سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال کے قریب ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد میانوالی  پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں