30

جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری

  کراچی: ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کی عمارت و اثاثے محفوظ ہیں اور فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی روڈ (آؤٹ سگنل ایریا) پر دھماکے کے تناظر میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی اور ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لیے ہر قسم کے تعاون کا حکم دے دیا۔

متعلقہ ادارے دھماکے کی جگہ پر وجوہات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں