163

پشاور میڈیکل ٹیسٹ؛ اتوار کو امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رہے گی

[ad_1]

 پشاور: میڈیکل ٹیسٹ کے موقع پر اتوار کے روز امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر پشاور کے مطابق 22 ستمبر کو میڈیکل ٹیسٹ کا انعقاد ہے، اس سلسلے میں امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ امتحان میں نقل کی روک تھام کے لیے کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سگنلز کی بندش کے لیے جیمرز لگائے جائیں گے جب کہ امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہوگی ۔

امتحانی عملے اور امیدواروں کی حفاظت کے لیے پولیس و لیڈی پولیس کی تعیناتی اور حفاظتی پلان ترتیب دینے کے لیے ایس پی سکیورٹی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں