37

12 سال سے روزانہ 30 منٹ نیند لینے والا جاپانی شہری

[ad_1]

 ٹوکیو: جاپان میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 12 سال سے اپنی زندگی کی میعاد کو ’دوگنا‘ کرنے کے لیے روزانہ صرف 30 منٹ تک نیند لیتا ہے۔

مغربی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ڈیسوکے ہوری نے کہا کہ اس نے اپنے دماغ اور جسم کو کم سے کم نیند کے ساتھ معمول کے مطابق کام کرنے کی تربیت دی ہے اور وہ کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ہوری ایک کاروباری شخص ہیں جسے موسیقی، پینٹنگ اور مکینیکل ڈیزائن پسند ہے۔

انہوں نے 12 سال پہلے ہر روز زیادہ فعال گھنٹے حاصل کرنے کے لیے نیند کو کم کرنا شروع کیا اور اپنی نیند کو دن میں صرف 30 سے ​​45 منٹ تک کم کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب تک آپ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے کھیل یا کافی پیتے ہیں تو آپ غنودگی کو دور کر سکتے ہیں۔

2016  میں ہوری نے جاپان شارٹ سلیپرز ٹریننگ ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جہاں وہ نیند اور صحت سے متعلق کلاسز دیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں