18

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے

[ad_1]

نیویارک؛ ماہرین کا کہنا ہے کہ تنہائی کا احساس لوگوں میں فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

اکیلے رہنے کا مطلب ہے کہ آس پاس لوگ نہ ہوں جب کہ تنہا ہونا وہ احساس ہے جو آپ کو لوگوں کے درمیان بھی اکیلا محسوس کرواسکتا ہے اور یہی احساس ماہرین کے مطابق فالج کا خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔

بڑی عمر کے بالغ افراد جنہوں نے دائمی طور پر تنہا رہنے کی اطلاع دی، ان میں فالج کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ تھا جنہیں تنہائی کے پیمانے پر مسلسل کم درجہ دیا گیا۔

مطالعے کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر ینی سوہ نے کہا کہ تنہائی کا معمول کے مطابق جائزہ لینا ضروری ہے کیونکہ اگر اس کی شناخت نہ کی گئی یا نظر انداز کر دیا جائے تو اس کے نتائج بدتر ہو سکتے ہیں۔

مطالعہ جرنل ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہوا ہے جو صحت اور ریٹائرمنٹ اسٹڈی کے حصے کے طور پر 2006 سے 2018 کے درمیان جمع کیے گئے ڈیٹا کا احاطہ کرتا ہے۔

مطالعے کے مطابق 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 12,000 سے زائد شرکاء کا ابتدائی طور پر 2006 اور 2008 کے درمیان سروے کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں