9

سندھ اسمبلی؛7 ستمبر یوم ختم نبوت کے طور پر منانے کی قرارداد منظور

[ad_1]

قرارداد میں کہا گیا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے

قرارداد میں کہا گیا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے

  کراچی: سندھ اسمبلی نے 7 ستمبر یوم ختم نبوت کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر سید اویس شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت قرار دینے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے، عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے۔ اس عقیدے سے اسلام کا وقار و جمال وابستہ ہے ، ساڑھے چودہ سو سال سے مسلمان اس عقیدہ کے تحفظ کے لئے بہت حساس رہے ہیں۔ مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و آبرو پر جان نچھاور کرتے رہے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بالآخر 7 ستمبر 1974 ء کو مسلمانوں کی جدوجہد رنگ لائی۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے ۔ قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ کیا اس آئینی فیصلے کے مطابق قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس با برکت فیصلے کو 50 سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن آج بھی اس حساس معاملے پر سازشیں جاری ہیں ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ معزز ایوان ملک عزیز پاکستان میں اپنی تاریخ رکھتا ہے۔ ان تاریخی لمحات کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چنانچہ 7 ستمبر 1974ء کے عظیم دن کی خوشی میں سندھ حکومت سرکاری طور پر یوم ختم نبوت منانے کا اعلان کرے۔

ختم نبوت کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی پیش کردہ قرارداد سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر نے اجلاس جمعرات دن بارہ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں