10

جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

[ad_1]

فوٹو سی سی ٹی وی اسکرین گریپ

فوٹو سی سی ٹی وی اسکرین گریپ

 لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی شناخت اظہر بٹ کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور وہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا جس کے بعد شوٹر اظہر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا  اور پھر وہ بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے انار کلی بازار میں ایک گارمنٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔

شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا، ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اظہر بٹ اور اسکے ایک ساتھی کو علاقہ غیر سے گرفتارکرلیا گیا جبکہ فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں ، اظہر بٹ اور اسکے ساتھی نے مبینہ طور پر سپاری دینے کا نام بھی پولیس کو بتا دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں