16

دو حصوں میں تقسیم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس پیر کو کراچی میں ہوا

[ad_1]

  کراچی: دو حصوں میں تقسیم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس پیر کو کراچی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن نے بطور چیئرمین سی اے اے پہلے بورڈ اجلاس کی صدارت سی اے اے ہیڈ کواٹرز کراچی میں کی تاہم اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہوئی جب سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی کی خواہش سی اے اے بورڈ اجلاس دوسرے محکمے پی اے اے  کے دفتر میں بلایا گیا اچانک مقام کی تبدیلی پر سی اے اے افسران حیران رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹرز سی اے اے ہیڈکوارٹرز سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں بلائے گئے۔

اجلاس میں یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ ہوئی برطانوی سول ایوی ایشن سے پائلٹس لائسنس امتحان کے کنٹریکٹ پر بھی شعبہ لائسنسنگ حکام بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

بورڈ اجلاس میں سی اے اے شعبہ پائلٹ لائسنس، ایئروردینس، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر ٹرانسپورٹ، ایئرومیڈیکل، ایئرڈوڈروم اینڈ ایئرواسپیس کے متعلق تیاریوں اور اقدامات پر بھی بورڈ اجلاس میں گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایوی ایشن کے نئے بورڈ کو گزشتہ ماہ تشکیل دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں