10

کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

[ad_1]

  کراچی: سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق ملزمان کا گینگ سپر ہائی وے اور اطراف میں 125 سی سی کی بائیک چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی سے ملزمان کا مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ایک نامعلوم ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

اس کے زخمی گرفتار ساتھی کی شناخت عامر حسین کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس ہلاک ملزم کی شناخت سے متعلق کوششیں کر رہی ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں