14

پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں

[ad_1]

  اسلام آباد: پاکستان نے پیر کو بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے اسلام آباد دورے کے دوران اقتصادی و دفاعی شعبوں میں امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت پر بات چیت کی۔

قائم مقام انڈر سیکریٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے اپنے دو ملکی دورے کے دوران اسلام آباد کا دورہ کیا۔اسلام آباد میں جان باس نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے وفود کی سطح پر بات چیت کی،امریکی عہدیدار نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے تجارت، توانائی، سلامتی، صحت،موسمیاتی تبدیلی اور انسداد دہشت گردی پر موجودہ ڈائیلاگ میکنزم پر پیش رفت سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی ، سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بطور خاص اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ میکانزم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا،جس کیلئے ایک وسیع البنیاد اور بامعنی دو طرفہ تعلقات کی تعمیر کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ میں نچلے درجے کے عہدیدار کے دورہ پاکستان سے موجودہ امریکی انتظامیہ کی ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے مطابق قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔

جان باس نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے، علاقائی استحکام، اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سلامتی کے معاملات پر دو طرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے افغانوں کی امریکہ میں آبادکاری کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم کو پاکستان کے سال 2025-2026کی مدت کیلیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طورپر انتخاب پر مبارک باد دی۔ انڈر سیکرٹری نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں