9

نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 لاہور: نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

لاہور گیریژن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔

نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اب سے کچھ ہی دیر بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں