29

پبی، پاک انڈونیشیا مشترکہ مشق ’’ایلنگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد

[ad_1]

  اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق “ایلنگ اسٹرائیک ٹو” کا انعقاد کیا گیا۔

یہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری مشترکہ مشق تھی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہفتے طویل مشق 8 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی، جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی اشتراک تھا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں