7

کراچی اور پشاور ایئر پورٹس سے 2مسافر گرفتار، صابن کی ٹکیوں میں رکھی منشیات برآمد

فوٹو : اے ایس ایف

فوٹو : اے ایس ایف

  کراچی: اے ایس ایف نے کراچی اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر جدہ کی پرواز سے جانے والے مسافر سلام اللہ نے منشیات بیگ میں رکھے صابن کی ٹکیوں میں چھپا رکھی تھی، تلاشی پر مسافر سے صابن کی ٹکیوں سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پشاور میں بحرین کے لیے سفر کرنے والے مسافر عاطف نے اپنے بیگ کی تہہ میں مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی، مذکورہ کارروائی کے دوران بیگ سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کو سرچ کرنے پر مشکوک قرار دیا، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں