11

اے این ایف آپریشنز؛ 24 گھنٹوں میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد

[ad_1]

 راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مختلف آپریشنز میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 252 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام افیون اور ایک کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی جب کہ راولپنڈی ہی میں بس میں سوار ملزم سے 530 گرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی ریلوے اسٹیشن کے باہر پارکنگ سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اُدھر کلی ملک عارف چمن سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ بلوچستان کے علاقے حب سے 7 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ جبلِ نور کوئٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے 160 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں