[ad_1]
واشنگٹن: آرکٹیرکس اور گوگل اسپین آوف اسکپ کمپنی کی مشترکہ کوششوں سے ایک جدید ٹیک پینٹ بنائی گئی ہے جو انسانی ٹانگوں کو 40 فیصد طاقتور بنا دیتی ہے۔
MO/GO نامی ہائیکنگ پینٹس طاقتور موٹرز سے چلنے والے ایک بلٹ ان exoskeleton کے ساتھ آتی ہیں جو پہننے والے کی ٹانگوں کی طاقت میں 40 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں اور انہیں 30 پاؤنڈ ہلکا محسوس کروا سکتی ہیں۔
موٹر سے چلنے والے exoskeletons برسوں سے مارکیٹ میں ہیں خاص طور پر طبی شعبے میں لیکن دوسرے شعبے میں اتنا زیادہ نہیں تاہم اب یہ تبدیل ہونے والا ہے۔
آؤٹ ڈور برانڈ آرکٹیرکس اور گوگل اسپین آوف نے یہ حال ہی میں دنیا کی پہلی طاقتور پتلون بنانے کے لیے مل کر کام کیا جو کہ MO/GO کہلاتی ہے۔
یہ بیسپوک کاربن فائبر سپورٹ ڈھانچے کے ساتھ آتی ہے جو پہننے والے کی ٹانگوں کے پٹھوں کو گھٹنوں پر مربوط اے آئی کنٹرول موٹرز سے طاقت فراہم کرتی ہے اور گھٹنوں پر دباؤ کم کرتی ہے۔
[ad_2]
Source link