48

شادیوں کی تقاریب کو برباد کرکے پیسہ کمانے والا شخص

[ad_1]

 میڈرڈ: ایک ہسپانوی شخص نے پیسہ کمانے کا ایک ہوشیار طریقہ نکالا ہے، شادیوں کی تقاریب میں گھُس کر سب کے سامنے خود کو دلہن کا عاشق ظاہر کرنا اور انہیں ساتھ بھاگنے کا کہنا۔

درمیانی عمر کا ارنیسٹو نامی شہری عجیب و غریب سروس فراہم کرتا ہے، سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ ایک وائرل ویڈیو میں نمودار ہونے کے بعد ارنیسٹو اسپین میں ٹاک آف دی ٹاؤن بن گیا ہے۔

شہری نے دعویٰ کیا کہ جب کہ زیادہ تر لوگ اپنی شادی کے دن کو اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن کے طور پر دیکھتے ہیں، کچھ کے لیے یہ ایک خوفناک خواب ہوسکتا ہے اور وہ چند لوگ اس کے گاہک بنتے ہیں۔

500 یورو ($550) کی بنیادی فیس کے لیے ارنیسٹو کلائنٹ کی شادی میں بغیر اجازت داخل ہوتے ہیں اور دُلہن کو اپنی محبت ظاہر کرتے ہیں اور اس سے التجا کرتے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ کہیں بھاگ نکلیں تاکہ شادی کی تقریب منسوخ ہو جائے۔

ارنیسٹو اپنے گاہگوں سے کو کہتے ہیں کہ اگر آپ کو شک ہے کہ شادی نہیں کرنا چاہتے یا آپ نہیں جانتے کہ شادی کیلئے نہ کیسے کریں تو پریشان نہ ہوں، میں آپ کے لیے شادی منسوخ کر دوں گا۔

ارنیسٹو پوچھتے ہیں کہ آپ کو صرف مجھے وقت، جگہ اور تاریخ بتانا ہے اور میں تقریب میں حاضر ہوں گا۔ میں کہوں گا کہ میں آپ کی زندگی کا حاصل ہوں اور ہم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کہیں بھاگ جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں