23

اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟

[ad_1]

فوٹو: پیلاجک ریسرچ سروسز

فوٹو: پیلاجک ریسرچ سروسز

سمندر میں ڈوبنے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا گیا آخری پیغام اور ملبے کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔

ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون 2023 کو کینیڈا کے ساحل سے دور بحراوقیانوس میں ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی جاری کردہ تصویر میں سمندری تہہ میں ٹائٹن کی ٹیل شنک کو دیکھا جاسکتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹائٹن آبدوز کے عملے کی طرف سے بھیجے گئے آخری الفاظ “یہاں سب اچھا ہے” تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی ایجنسی نے پیر کے روز ایک پندرہ روزہ انکوائری کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد واقعے سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھانا اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے سفارشات تیار کرنا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے تفتیش کاروں نے کہا کہ ٹائٹن اور اسکی مدد کیلئے جانیوالے جہاز کے درمیان بات چیت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، مدر شپ پر سوار امدادی عملے نے آبدوز کی گہرائی اور وزن کے بارے میں پوچھا تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے تفتیش کاروں نے کہا کہ صبح 10:47 پر ٹائٹن نے اپنا آخری پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ اس نے “دو وزن گرا دیا ہے” جو ایک معمول کا طریقہ کار ہے۔ چند لمحوں بعد جہاز کا تمام رابطہ منقطع ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔

سماعت کے دوران کوسٹ گارڈ کے تفتیش کار جیسن نیوباؤر نے کہا کہ تحقیقات کا مقصد سانحہ کی وجوہات کو بے نقاب کرنا اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کو روکنا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں