20

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

[ad_1]

مسافروں کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا—فوٹو: اے این ایف

مسافروں کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا—فوٹو: اے این ایف

پشاور / کراچی: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی اور پشاور ائیرپورٹس پر کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 3 کلوگرام سے زائد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران منشیات تحویل میں لی ہے،کراچی ائیرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز پر مبینہ طور پر ایک مسافر سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مسافر نے منشیات اپنے بیگ میں صابن کی ٹکیوں میں چھپارکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر سے مبینہ طور پر 700 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، مسافر نے اپنے بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی لی اور دوران ان کے سامان کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں