[ad_1]
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے 21 ستمبر کو روانہ ہوں گے اور یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے وزیراعظم کا خطاب نشر ہوگا۔
وزیراعظم خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے جبکہ وہ دورہ امریکا میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز محمد محمد یونس، مالدیپ کے صدرمحمد معیزو اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا شیڈول طے پاگیا ہے۔
وزیراعظم دورہ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اکیس ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔
[ad_2]
Source link