15

نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

[ad_1]

  کراچی: نیو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے 2 ڈاکوؤں حمزہ ولد عطر اور کاشان ولد محمد یاسین کو زخمی حالت میں ان کے دیگر 2 ساتھیوں جنید ولد عبدالستار اور حمزہ والد سراج کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور اور ایک نائن ایم پستول ، لوڈ میگزین، 4 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں