[ad_1]
کراچی: اسٹیل مل گیٹ نمبر 4 کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او بن قاسم فراست شاہ نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ صاحب خان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 4 سے 5 روز پرانی ہے جسے متوفی نوجوان کے بھائیوں نے خود ہی تلاش کی تھی۔
انھوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بن قاسم نصیر آباد کے رہائشی ہیں ان کا بھائی نشے کا عادی ہے جو کہ کچھ روز سے لاپتہ تھا اور ہم اسے تلاش کر رہے تھے کہ اس کی لاش جھاڑیوں میں پڑی مل گئی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
[ad_2]
Source link