25

کراچی والوں نے مجھےعوامی گورنر کا لقب دیا، کامران ٹیسوری

[ad_1]

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے شہر قائد کے لوگوں نے عوامی گورنر کا لقب دیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نظام مصطفیٰ کا نفاذ ملکی مسائل کا واحد حل ہے، دشمن کو جلانے کے لیے پاک فوج سے محبت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی اقدام کو مخالف بھی فوٹوسیشن نہیں کہہ سکتا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی انیشیٹو کی تیاری کر لی ہے اور کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے۔

ہم نے تمام فریقوں، اقلیتوں اور کاروباری افراد کو ایک چھت تلے بٹھایا، ہم نے گورنر ہاؤس سندھ میں تمام اکائیاں جوڑ دیں، مجھے نامزد کرنے والی جماعت کو جوڑنے کا کام بھی اللہ نے مجھ سےلیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 10 سے زائد ایئرلائن ہونی چاہئیں جبکہ کراچی میں 30  اور پورے ملک میں 100 ہوٹل ہونے چاہئیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں