23

پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ جاری

[ad_1]

  کراچی: پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتدا آج صبح 5 بجکر 41 منٹ پر شروع ہوا، یہ چاند گرہن مختصر وقت کے لیے ہوا۔

جبکہ عالمی معیار کے اوقات کے حساب سے پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوا جو 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہونا شروع ہوگا جو 9 بجکر 47 منٹ کر مکمل ختم ہوجائے گا۔

پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں لیکن یورپ ،ایشیاء کے زائد حصے ،افریقا ،شمالی اور جنوبی امریکا ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں