4

کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

  کراچی: سپرہائیوے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا اور صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاش سڑک کنارے سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا اور لاش سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراؤنڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق بظاہر مقتول کو جسم پردو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں