[ad_1]
لاہور / کوئٹہ: بلوچستان میں دھماکے سے تباہ پُل کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سی ای او کی ہدایت پر پُل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے جبکہ پُل کی بحالی ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ دھماکے سے تباہ کوئٹہ کولپور ریلوے پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری
سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ فوری بحال کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے سبی ٹرین آپریشن معطل ہو کر رہ گیا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین تاحال معطل ہیں۔
مزید پڑھیں؛ ریلوے پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند
دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹرین سروس بند ہونے سے ہزاروں مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
[ad_2]
Source link