[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر لگا جرمن (شینجن) ویزا مشکوک پایا گیا۔
ویزا مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا جس پر معلوم ہوا کہ پاسپورٹ پر لگے ویزے پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے عمان میں مقیم مبشر نامی ایجنٹ سے سفری دستاویزات بشمول ویزا اور ٹکٹ حاصل کیں، اس مقصد کے لیے ملزم نے مذکورہ ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے بھی ادا کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link